بھوپال، 27/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوٹ بند ی کی حمایت میں بی جے پی کے لیڈر تمام طرح کی دلیلیں دیتے نہیں تھک رہے ہیں، ایسے میں سینئر بی جے پی لیڈر نے ہی نوٹ بند ی پر چٹکی لی ہے۔مدھیہ پردیش کے سابق وزیر داخلہ اور سینئر بی جے پی لیڈر بابو لال گور نے نوٹ بندی کے خلاف بیان دے کر پھر شہ سرخیوں میں آ گئے ہیں۔گور نے اس بار قہقہے لگاتے ہوئے نوٹ بند ی کے فیصلے پر ہی چٹکی لی ہے۔پیر کو اٹارسی میں بھگوت کتھا کے ایک پروگرام سے لوٹتے ہوئے گور نے کہا کہ وزیر اعظم نے سوچھ بھارت مہم چلائی، نوٹ بند ی چلائی اور ملک کو لائن میں کھڑا کر دیا، پہلے توووٹ کے لیے کھڑے ہوتے تھے، اب نوٹ کے لیے ملک کی عوام لائن میں کھڑی ہے۔اس سے پہلے بھی گور نے کہا تھا کہ 2000کا نوٹ بند ہو جائے گا۔گور کے مطابق،حکومت صرف 100اور 50کے ہی نوٹ چلانا چاہتی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ انہیں یہ بات مشہور ماہر اقتصادیات ایس گرومورتی نے بتائی ہے۔